Monday, December 24, 2018

*چھوٹاکالم113* *امریکی فوج کی افغانستان سے واپسی* " *ایک عظیم انسان کی عظیم پیش گوئی* " عظمت کو ناپنے کے پیمانے مختلف ہوتے ہیں۔ *معاصر حکمرانوں میں سے امیرالمومنین ملا محمد عمر وہ شخصیت ہے جسے تاریخ کئی حوالوں سے یاد رکھے گی۔*


*چھوٹاکالم113*
*امریکی فوج کی افغانستان سے واپسی*
" *ایک عظیم انسان کی عظیم پیش گوئی* "
عظمت کو ناپنے کے پیمانے مختلف ہوتے ہیں۔ *معاصر حکمرانوں میں سے امیرالمومنین ملا محمد عمر وہ شخصیت ہے جسے تاریخ کئی حوالوں سے یاد رکھے گی۔*
وہ جب روس جیسی طاقت سے نپٹ کر دوبارہ اپنی کتابوں سمیت گوشہ نشین ہوئے تو علم ہواکہ *شھبازوں کا نشیمن زاغوں کے تصرف میں* آچکاہے۔ اسے دوبارہ کارزار میں اترناپڑا۔
جب وہ اندرون ملک *طوائف الملوکی* سے نپٹے تو عالمی طاقتیں ایکاکرکے ان کے ٹوٹے پھوٹے ملک پر چڑھ دوڑیں۔ وہ *مشرق کے طواغیت* سے فارغ نہ ہوئےتھے کہ *مغرب کے سورماؤں کابڑھکایاہوا آگ کادریا* ان کے سامنے تھا۔ انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنے ساتھیوں کو پیغام دیا کہ *پہاڑوں میں نکل جاؤ اور ان کو نیچے آنے دو۔* *ہتھ جوڑی کامزا* تو اب آئے گا۔
*معاصردنیا کا کوئی ایساحکمران نہیں جو ان کی سیاست وتدبیرسےاور دنیاکی ترقی یافتہ فوجوں کا ایساجرنیل نہیں جو ان کی عسکریت سے شکست نہ کھاچکاہو*۔
انہوں نے نہ صرف اپنے ساتھیوں کو سنبھالے رکھا اور ان کی منتشر ٹولیوں کے ذریعے *تاریخ عالم کی طویل اور عجیب جنگ* لڑتےرہے بلکہ اپنے *مخالفین کامنہ اپنے کردار سے بند کرنے میں بھی ان کاجواب نہ تھا۔*
*ان کاخاموش جواب* ان کے *قدر شناسوں میں اضافہ اور ناقدروں کو متاثر* کرتے رھے۔
وہ *دنیا کےوہ حکمران* تھے جوہمارے اسلاف کی طرح بیک وقت *سربراہ مملکت بھی* تھے اور اپنی *سپاہ کےجرنیل بھی۔*
*ان کی آفاقی انفرادیت ہے کہ مرنے کے بعد بھی عوام کے دلوں پر حکومت کے ساتھ مجاھدین کی قیادت بھی کرتےرھے۔*
آج ان کی وہ *عظیم پیش گوئی* پوری ہوگئی ہے جو انہوں نے *بی بی سی پشتوسروس* کے نمائندے *داودجنبش* کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی تھی۔
*"امریکا کاآناوقتی گھمنڈ کے تحت ہے لیکن واپسی دائمی رسوائی کے ساتھ ہوگی۔"*
*بہادری اور دور اندیشی کے قدر داں انسانو !کہاں ہو؟*
آؤ! مل کر اس درویش مجاھد کو سلام پیش کریں جس نے اس گئے گذرے دور میں *مظلوم انسانیت کاسرفخرسے بلند کردیاہے۔*
مفتی ابولبابہ شاہ منصور صاحب

No comments:

Post a Comment