Saturday, December 29, 2018

نواز شریف بمقابلہ زرداری.....! زرداری اور نوازشریف کی کرپشن میں زمین اسمان کا فرق ھے نوازشریف چونکہ ایک بزنس مین ھے اس لئے اس نے بہت ٹیکنکل طریقے سے کرپشن کی ھے جس کا سراغ لگانا یا اسے پکڑنا بہت مشکل تھا

نواز شریف بمقابلہ زرداری.....! 
زرداری اور نوازشریف کی کرپشن میں زمین اسمان کا فرق ھے
نوازشریف چونکہ ایک بزنس مین ھے اس لئے اس نے بہت ٹیکنکل طریقے سے کرپشن کی ھے جس کا سراغ لگانا یا اسے پکڑنا بہت مشکل تھا
نوازشریف کا طریقہ کرپشن اس طرح تھا کہ اس نے ملک میں بڑے بڑے پراجیکٹ لانچ کئے اس میں دو فائدے تھے ایک تو یہ کہ لوگوں کو اس پراجیکٹ سے فائدہ ملتا تھا اور دوسرا یہ کہ کمیشن بھی زیادہ ملتا تھا اور کوئی ثبوت بھی نہیں ھوتا تھا 
جو لوگ ٹھیکیداری کرتے ہیں یا سی این ڈبلیو میں ملازمت کرتے ہیں وہ میری بات اسانی سے سمجھ جائیں گے
مثلا موٹرے کھربوں کا منصوبہ تھا اس لئے اس میں بہت تگڑی کمیشن ملی اس طریقے میں یہ ھوتا ھے کہ کنٹریکٹر سے زبانی وعدہ کیا جاتا ھے کہ فلاں ٹھیکہ میں اپ کو دونگا مگر اس میں مجھے اتنے فیصد کمیشن دو گے
مثلا 50 ارب کا ٹھیکہ ھو تو 5 سے دس ارب کی کمیشن اسانی سے مل جاتی ھے وہ بھی بغیر کسی تحریری معاہدے کے جس کا کوئی ثبوت بھی نہیں ھوتا اور چونکہ زمین پر وہ پراجیکٹ نظر بھی اتا ھے اس لئے لوگ کرپشن کو نظرانداز کرکے منصوبے سے مستفید رہتے ہیں اب اپ نوازشریف کے سارےمنصوبوں کے بارے میں سوچو تو بات سمجھ آ جائے گی۔
"اس لئے تو پٹواری کہتے ہیں کہ کھاتا بھی ھے تو لگاتا بھی تو ھے"
اپ نے سنا ھوگا کہ نوازشریف کہتا ھے کہ مجھ پر کرپشن ثابت کرو میرے اثاثے اگر امدن سے زیادہ ھے تو تمہیں اس سے کیا ان کو پتہ ھے کہ میرے کرپشن کا کوئی ثبوت موجود نہیں ھے۔ اور پٹواریوں کو اسی بیانئے سے وہ بیوقوف بنا رہا بےکہ دیکھو مجھ پر کرپشن ثابت نہیں ھوئی۔
مشہور مثال ھے کہ چور چاہے جتنا بھی ہوشیار ھو وہ کوئی نہ کوئی سراغ ضرور چھوڑ جاتا ھے، اور نواز شریف کے کیس میں بھی ایسا ہوا -
وہ اس طرح کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو بڑے ٹیکنکل طریقے سے پھنسایا ان کے اثاثوں کے بارے میں سوالات پوچھے تھے کہ اپ کی زریعہ آمدن کیا ھے اور جائداد کتنا ھے مطلب نواز شریف کو امدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے جرم میں سزا ھوئی
کیونکہ سپریم کورٹ اور نیب کو پتہ تھا کہ اس کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملے گا کیونکہ ان کی ساری کرپشن کمیشن اور کک بیکس کے زریعے ہوئی تھی
نوازشریف کے کیس میں صرف ان کا خاندان پھنس گیا اور اس کا اثر ن لیگ پر نہیں پڑا
جبکہ زرداری ایک عام سا چور اچکا ھے اس نے ایسے کرپشن کی ھے کہ سارے ثبوت موجود ھے
ھوا یہ کہ زرداری نے نہ کوئی بڑا پراجیکٹ بنایا ھے اور نہ کمیشن لیا ھے بلکہ اس نے لینڈ مافیا (ملک ریاض) کے ساتھ مل کر زمینیں ہتھیائی ھے جس کا ریکارڈ بھی موجود ھے اور زمین بھی اپنی جگہ موجود ھے اب زمین کو انسان چھپا بھی نہیں سکتا ۔
جبکہ منی لانڈرنگ کے لئے جعلی اکاونٹ بنائے تھے جس کی ساری ٹرانزیکشن بینکوں میں موجود ھے اومنی گروپ اور سمٹ بینک کا سارا ریکارڈ بھی موجود ھے ان کو کیا پتہ تھا کہ ایک دن ان جعلی اکاونٹس کا کسی کو پتہ لگے گا
جے ائی ٹی نے بہت اسانی سے سارا کچھ ٹریس کر لیا کیونکہ اپ سب کو پتہ ھے کہ بینکوں کا سارا نظام کمپیوٹرائز ھوتا ھے اور کمپیوٹر ریکارڈ محفوظ ھوتا ھے
زرداری نے خود بھی پیسہ بنایا اور اپنی ساری پارٹی ممبران کو بھی کھلایا ھے وہ بھی اسی بھونڈے طریقے سے-
اس لئے اپ سب یاد رکھو کہ پیپلزپارٹی کی 70 فیصد قیادت اس کیس میں جیل جائے گی مطلب پیپلزپارٹی ختم ھو جائے گی کیونکہ ان کے سارے بڑے لیڈران اس جعلی اکاونٹس کیس میں پکڑے جائیں گے ۔
اگے ایک دو مہینوں میں سب کچھ اپ اپنی انکھوں سے دیکھ لو گے۔۔ انشاء اللہ

No comments:

Post a Comment