Tuesday, December 4, 2018

💡ہم کو تو میسر نہیں مٹی کا دیا بھی گھر پیر کا بجلی کے چراغوں سے ہے روشن ارشاد باری تعالیٰ ہے :


💡ہم کو تو میسر نہیں مٹی کا دیا بھی
گھر پیر کا بجلی کے چراغوں سے ہے روشن
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ كَثِيرًا مِنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ ۗ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ"
اے ایمان والو! اکثر علما اور عابد، لوگوں کا مال ناحق کھا جاتے ہیں اور اللہ کی راه سے روک دیتے ہیں اور جو لوگ سونے چاندی کا خزانہ رکھتے ہیں اور اللہ کی راه میں خرچ نہیں کرتے، انہیں دردناک عذاب کی خبر پہنچا دیجئے."
التوبہ ۳۴
🍢اس ملک کا سب سے نفع بخش کاروبار گدی نشینی ہی ہے چاہے وہ گدی سیاست کی ہو ،امامت کی ہو یا پھر پیری فقیری کی،، مزے ہی مزے،،، آپ کسی آستانہ کے پیر بن جائیں پھر دیکھیں قسمت کی دیوی کیسے آپ پر مہربان ہوتی ہے پڑھے لکھے ،ان پڑھ، مرد اور عورتیں جُھنڈ کے جُھنڈ آئیں گے، سلامی دیں گے، آپکے چرن چھوئیں گے، اور قسمت کی تبدیلی کی دعا لیکر نکلتے چلے جائیں گے ۔
برصغیر پاک و ہند میں لوگوں کو الو بنانے کا طریقہ صدیوں سے جاری ہے پیر بننے والے انکی اولادیں اور نسلوں کی شان شوکت بڑھتی گئی اور مرید جو انکے پاؤں دھو کر پیتے رہے اپنی جمع پونجی ان پر لُٹاتے رہے وہ دھکے کھاتے ،چرس پیتے ،گلے میں کنٹھے ڈالے ،کملی والی قوالی گاتے دربدر پھرتے ہی رہے ۔
پاکستان ایسا ملک جہاں کسی شہر گاؤں دیہات میں اچھا سکول،کالج اور اسپتال ہو نہ ہو مگر دربار ضرور ہوگا.
مزارات اور دربار سدا بہار کاروبار ہے،سٹیل ملز سے لیکر پی آئی اے تک ریلوے سے لیکر پی ٹی وی تک اس ملک کا ہر ادارہ خسارے میں چلتا رہا مگر مجال ہے جو کبھی مزارات کا بزنس ماند پڑا ہو -
پنجاب کے بعد سب سے زیادہ مزارات آزاد کشمیر میں ہیں
صرف کشمیر کے درباروں اور مزارات کی سالانہ انکم 159.809ملین روپے ہے.
لاہور کے معروف داتا دربار میں صرف جوتے رکھنے کا ٹھیکہ 2 کروڑ روپے پر ہوتا ہے.
مساجد میں اس طرح لوگ پیسے نہیں دیتے جیسے مزارات پر دیتے ہیں ـ
کیونکہ ان بد عقیدہ لوگوں کو گدی نشینوں،پیروں اور مجاوروں نے اس حد تک خوفزدہ کیا ہوتا ھے کہ
اگرماہانہ،ششماہی،اور سالانہ نزرانے نہ دہے تو تمہارا بہت بڑا نقصان ہو سکتا ھے،بے چارے غریب،لاچار،کم علم،سادہ لوح اور کمزور عقیدہ لوگ ایسے ایمان کے لٹیروں سے اپنا ایمان اور مال دونوں لٹاتے رہتے ہیں اور اپنا آخرت بھی برباد کرتے رہتے ہیں ـ
گزشتہ سال محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد شمار کے مطابق محکمہ زیرانتظام چلنے والے پنجاب کے 8بڑے مزارات کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں8فیصد اضافہ رہا۔
مزار پیر مکی تقریباً 20 لاکھ
میاں میر قریباً 4لاکھ
مادھولعل پونے 3لاکھ
بی بی پاکدامن تقریباً21 لاکھ
دربار بہاو الدین زکریاکی آمدن 12 لاکھ
دربار حضرت شاہ شمسے ساڑھے 8لاکھ
دربار شاہ رکن عالم 12لاکھ
جبکہ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتادربار کے مزار پر 23کروڑ 97لاکھ ایک ہزار پانچ سو 69روپے کی ریکارڈ آمدنی ہوئی-
ان درباروں اور مزارات میں سے جو محکمہ اوقاف کے تحت ہیں وہاں کرپشن کے قصے زبان زد عام و خاص ہیں.
ہزاروں دربار اور مزارات وہ ہیں جو محکمہ اوقاف کے تحت نہیں ہیں ان کی انکم بھی مجاور اور مافیاز کھاتے ہیں.اور وہاں پر اور کیا کچھ ہوتا ہے یہ ایک الگ کہانی ہے -
صاحبزادگان گولڑہ شریف کے دو صاحبزادوں کی شادی خانہ آبادی کی پرشکوہ تقریبات سے ہی اندازہ لگائیں کہ مریدوں کے چندوں اور نزرانوں پر کس قدر شہ خرچیاں ہو رہی ہیں، مردین کی کرامات تھی کے کئ دن تک جنات آتش بازی کرتے رہے، لنگر چلتا رہا، فضا چاروں سو شاہی کھانوں کی چمبیلی اور صندل کی خوشبوؤں سے معطر رہی، زرق برق شیروانیاں، لائٹس اور قمقمے غریب مریدوں کے چندے سے منعقد مہنگے ہوٹل کی تقریب میں سیاستدان،صحافی،بیوروکریٹ تو تھے شاید ہی کسی غریب مرید کو یہاں مدعو کیا گیا ہو.😕
یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ گولڑہ شریف کے پیرو نے دربار مہر علی شاہ سے اتنا پیسہ اکٹھا کر لیا ہے،، کہ ان کے پاس 11 Eاسلام آباد کے تقریبا سارے شادی ہال انہی کے ہیں ۔۔ اس کے علاوہ پٹرول پمپ ۔۔پلازے ، اور دربار کے آس پاس سب مارکیٹیں بھی۔ ۔۔ 3سال پہلے انہی میں سے ایک پیر، پیر نقیب الرحمان کے بیٹے کی شادی پر تقریباً ایک ارب روپے کے اخراجات کئے گئے تھے ۔ ۔۔ اور اس میں ڈانس پارٹی بھی بڑی زبردست ہوئی تھی۔
حکومت وقت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ سیاستدانوں کے احتساب کے ساتھ ان مجاوروں کا بھی احتساب ہو کہ مزارات کا اتنا پیسہ کہاں جاتا ہے اور کون کھاتا ہے.
مزارات اور درباروں کو اگر بند نہیں کرنا ہے تو کم از اتنا تو ہوسکتا ہے کہ اس انکم کو ڈیمز پر ہی لگایا جائے.
ناجانے کب تک اس ملک پر اس جادوئی بے وقوفی کا اثر قائم رہے گا کب اس نسل انسانی کی آنکھیں کھیلیں گی اور کب یہ لوگوں کو بے وقوف بنانے والے اپنے ہاتھ کی کمائی کھائیں گے ؟
https://www.facebook.com/Ghulamegolra/
videos/353545545431005/

https://www.facebook.com/100004101229753/videos/1623472781132747/

No comments:

Post a Comment